بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابتدائی بلے باز بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے یہ اعزاز دبئی کے شیخ رید اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔

بابر اعظم نے ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز 26 اننگز میں مکمل کیے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز 27 اننگز میں مکمل کیے تھے جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے یہ سنگ میل 29 میچز کھیل کر عبور کیا تھا۔

خیال رہے کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے