پرتشدد مظاہرے اور توڑ پھوڑ: صرف اسلام آباد میں 500 افراد کیخلاف مقدمات درج

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے مسیحی خاتون آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد صرف اسلام آباد میں پرتشدد مظاہرے اور توڑ پھوڑ کرنے والے 500 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ 19 افراد کو مینٹیننس پبلک آرڈر ( ایم پی او) کے تحت جیل بھیجنے کے آرڈر جاری کیے جاچکے ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے 33 افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائی جاری ہے۔

یاد رہے کہ توہین رسالت کے جرم میں ماتحت عدالتوں سے سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو خاتون کی رہائی کے احکامات جاری کیے جس کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔

احتجاج کے دوران کئی شہریوں میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے