ڈاکٹرز کا چیف جسٹس کوآرام کا مشورہ، سپریم کورٹ بنچ ون کے اہم مقدمات ڈی لسٹ

راولپنڈی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) کے ڈاکٹرز کی طرف سے انجیو پلاسٹی کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، جس کے باعث سپریم کورٹ کے بنچ ون میں زیر سماعت اہم مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کو سینے میں تکلیف کے باعث گزشتہ روز راولپنڈی کے مقامی اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

جس کے بعد سپریم کورٹ کے بینچ ون میں زیرِ سماعت اہم مقدمات کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔

بینچ نمبر ایک میں عدالت عظمیٰ نے آج جعلی بینک اکاؤنٹس، زلفی بخاری نااہلیت کیس اور پائلٹس اور کیبن کرو کی ڈگریوں سمیت اہم کیسز کی سماعت کرنی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے