ایرانی سپریم لیڈر نے حکومت کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے روک دیا

ayatullah

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے ایرانی حکومت کو امریکہ کے ساتھ مزید مذاکرات سے روک دیا ہے۔

عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ہونے کے بعد ایران پر لگی معاشی پابندیوں میں نرمی کی امید پیدا ہو گئی تھی۔

کچھ عرصہ پہلے خامنائی نے کہا تھا کہ ایٹمی معاہدے کے بعد امریکہ سے مزید کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے لیکن اب باقاعدہ طور پر انہوں نے مذاکرات کی منسوخی کا اعلان کر دیا ہے۔

ان کے حالیہ بیان اور ایران کے صدر حسن روحانی کے نقطہ نظر میں واضح تضاد نظر آ رہا ہے کیونکہ ایرانی صدر ایران پر معاشی پابندیوں اور شام کے مسئلے کے حل کے لئے امریکہ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے حامی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے