بدھ : 07 نومبر 2018 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]حوثی باغی ہتھیار نہیں ڈالیں گے، عبدالمالک الحوثی[/pullquote]

حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ اپنے نشریاتی خطاب میں عبدالمالک الحوثی نے تاہم اعتراف کیا کہ حکومتی فورسز نے ساحلی شہر الحدیدہ کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ الحدیدہ پر سن 2014 سے حوثی باغیوں کا قبضہ تھا۔ اس اہم یمنی بندرگاہی شہر میں گزشتہ کئی روز سے لڑائی جاری ہے جس میں اب تک دو سو سے زائد حوثی جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔ یمنی حکومت کی حامی فورسز کا کہنا ہے کہ اب انہوں نے شہر کے مرکز کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔ عالمی امدادی اداروں نے متحارب گروہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقے میں پھنسے عام شہریوں کا محفوظ انخلا یقینی بنائیں۔

[pullquote]خطے میں ایرانی سرگرمیوں کا مقابلہ کریں گے، امریکا[/pullquote]

امریکا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں کے خلاف امریکی دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔ شام کے لیے خصوصی امریکی مندوب جیمز جیفری کے مطابق امریکا تہران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے بعد اب شام، عراق اور یمن میں ایرانی سرگرمیوں پر بھی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ واشنگٹن نے رواں ہفتے ہی تہران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں۔ پہلے بھی امریکا، سعودی عرب اور اسرائیل متعدد مرتبہ ایران کے خطے میں بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

[pullquote]نائجیرین عدالت نے شیعہ رہنما کی درخواست ضمانت مسترد کر دی[/pullquote]

نائیجیریا کی ایک عدالت نے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سماعت کے دوران میڈیا اور عام شہریوں کو عدالت کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ زکزاکی کو سن 2015 میں ان کے حامیوں اور نائجیرین فوجیوں کے مابین خونریز تصادم کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ رواں ہفتے شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیے کیے گئے ایک مظاہرے کے دوران پولیس کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں پینتالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

[pullquote]يورپی فورس کے قيام کے ليے فرانس ميں اجلاس[/pullquote]

نو يورپی ممالک کے وزرائے دفاع فرانسيسی دارالحکومت پيرس ميں آج ايک اجلاس ميں شرکت کر رہے ہيں، جس ميں ايک مشترکہ يورپی فورس کے قيام پر بات چيت ہو رہی ہے۔ فرانس کی قيادت ميں اس منصوبے ميں شامل ديگر ملک جرمنی، اسپين، ہالينڈ، بيلجيم، ڈنمارک، ايسٹونيا اور پرتگال ہيں۔ ايک ذريعے کے مطابق فن لينڈ بھی اس ميں شامل ہو سکتا ہے۔ ’E12‘ نامی يہ مستقبل کی کوئی ممکنہ فورس نيٹو اور يورپی فوج سے الگ ہو گی اس کے اہلکاروں کو ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کی صورت ميں طلب کيا جا سکے گا۔ دوسری جانب ’يورپی يونين کی فوج‘ کا خيال چند رکن رياستوں کے ليے اتنا موزوں نہيں۔

[pullquote]امريکا و روس کے باہمی تعلقات ميں بہتری فی الوقت ممکن نہيں، روس[/pullquote]

کريملن کی جانب سے آج جاری کردہ ايک بيان ميں کہا گيا ہے کہ فی الوقت امريکا اور روس کے باہمی تعلقات ميں بہتری کے کوئی امکانات دکھائی نہيں ديتے۔ يہ بيان صدر ولاديمير پوٹن کے ترجمان ديميتری پيسکوو نے ماسکو ميں رپورٹروں سے بات چيت کرتے ہوئے بدھ کو ديا۔ قبل ازيں منگل کی شب واشنگٹن حکومت نے اعلان کيا تھا کہ برطانيہ ميں ايک سابقہ روسی جاسوس کو ہلاک کرنے کی کوشش کے تناظر ميں روس کے خلاف نئی پابنديوں کی تياری جاری ہے۔

[pullquote]ڈنمارک ميں ايرانی جلاوطن گروہ کے ارکان گرفتار[/pullquote]

يورپی ملک ڈنمارک کی پوليس نے دہشت گردی کی حمايت کے شبے پر تين افراد کو گرفتار کر ليا ہے۔ زير حراست افراد مبينہ طور پر ايک ايرانی جلا وطن گروہ کے ارکان ہيں، جنہوں نے ايران ميں اس سال 22 ستمبر کو ايک عسکری پريڈ پر حملے کی حمايت کی تھی۔ اہواز ميں ہونے والے اس حملے ميں پچيس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس جنگجو گروہ کے ارکان تہران حکومت پر اہواز کے لوگوں کے ساتھ امتيازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے عليحدگی کے ليے تحريک چلا رہے ہيں۔ جرم ثابت ہونے پر تينوں گرفتار ملزمان کو دو دو برس قيد کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

[pullquote]امريکی و شمالی کوريائی وفود کی ملاقات آخری وقت پر ملتوی[/pullquote]

امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے ايک اعلیٰ سطحی شمالی کوريائی اہلکار سے نيو يارک ميں اسی ہفتے ہونے والی ملاقات اچانک ملتوی کر دی ہے۔ پيونگ يانگ کے ايک وفد کی امريکی وزير خارجہ سے يہ ملاقات جمعرات آٹھ نومبر کو ہونی تھی۔ محکمہ خارجہ نے اعلان کيا ہے کہ اب يہ ملاقات کسی اور تاريخ کو ہو گی۔ فی الحال ملاقات ملتوی کيے جانے کی کوئی وجہ بيان نہيں کی گئی ہے۔ ملاقات ميں شمالی کوريا کی جوہری ہتھيار سازی اور ميزائل پروگرام کی تخفيف پر بات چيت ہونی تھی۔

[pullquote]کيمرون: اغواء ہونے والے طلباء کو بازياب کرا ليا گيا[/pullquote]

کيمرون میں اغواء کيے گئے 79 طلباء کو بازياب کرا ليا گيا ہے۔ يہ اطلاع کيمرون کے وزير اطلاعات نے آج بدھ کے روز دی ہے۔ عيسٰی باکرے چيروما نے البتہ اس بارے ميں مزيد تفصيلات بيان نہيں کيں۔ اسکول کے بچوں کے اغواء کی يہ واردات کيمرون کے ايک ايسے خطے ميں پير کے روز ہوئی جہاں انگريزی زبان بولی جاتی ہے۔ کيمرون کے زيادہ تر علاقوں ميں فرانسيسی زبان بولی جاتی ہے اور داخلی سطح پر ان دنوں کشيدگی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہيں۔ طلباء کو شمال مغربی بيمينڈا خطے کے ايک سيکنڈری اسکول سے اغواء کيا گيا تھا۔

[pullquote]پاکستان: ’بيل آؤٹ پيکج‘ کے کے ليے آئی ايم ايف کے ساتھ مذاکرات شروع[/pullquote]

پاکستان اپنے تيرہويں ممکنہ ’بيل آؤٹ پيکج‘ کے سلسلے ميں عالمی مالياتی فنڈ کے ساتھ باقاعدہ مذاکراتی عمل آج بروز بدھ سے شروع کر رہا ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد سے وزارت خزانہ کے ترجمان نور احمد نے بتايا کہ آئی ايم ايف کی ايک ٹيم پاکستانی اقتصاديات کو درپيش صورتحال و خطرات کا تفصيلی جائزہ لينے کے بعد اس بات کا فيصلہ کرے گی کہ اس مالياتی بحران سے کس طرح نمٹا جائے۔ يہ مذاکرات بيس نومبر کو اختتام پذير ہوں گے۔ آئی ايم ايف کی ٹيم کی اسلام آباد آمد سے کچھ ہی گھنٹے قبل وزير خزانہ اسد عمر نے بتايا کہ چين اور سعودی عرب کی مدد سے فوری صورتحال سے نمٹ ليا گيا ہے۔ رواں مالياتی سال کے لے پاکستان کو بارہ بلين ڈالر داکار ہيں۔

[pullquote]امريکی ايوان نمائندگان ميں ڈيموکريٹس کی برتری[/pullquote]

امريکا ميں گزشتہ روز منعقدہ وسط مدتی انتخابات ميں ڈيموکريٹس نے ايوان نمائندگان ميں اکثريت حاصل کر لی ہے۔ اس پيش رفت کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ریپبلکن جماعت کے ليے دھچکہ قرار ديا جا رہا ہے۔ پچھلے آٹھ برسوں ميں يہ پہلا موقع ہو گا کہ 435 نشستوں والے ايوان نمائندگان ميں ڈيموکريٹک پارٹی اکثريت میں ہو گی۔ اس نتيجے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹيکس کے حوالے سے تحقيقات، متنازعہ کاروباری معاملات اور پچھلے صدارتی انتخابات ميں روس کے ساتھ مبينہ تعلقات کی تفتيش کی راہ ہموار ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ سينيٹ ميں ریپبلکن پارٹی اپنی اکثريت برقرار رکھنے ميں کامياب رہی، جسے ٹرمپ نے ’عمدہ کاميابی‘ قرار ديا ہے۔

[pullquote]امريکی کانگريس ميں پہلی مرتبہ مسلمان عورتوں کا انتخاب[/pullquote]

امريکی کانگريس کے لیے پہلی مرتبہ دو مسلمان خواتین کو منتخب کیا گیا ہے۔ صومالیہ سے تعلق رکھنے والی پناہ گزين پس منظر کی حامل الہان عمر منيسوٹا سے کامياب ہوئيں جب کہ فلسطينی تارکين وطن والدین کی بيٹی اور ايک سماجی کارکن رشيدہ طالب کو ڈيٹرائٹ سے چنا گيا۔ دونوں ہی ڈيموکريٹک پارٹی کی ارکان ہيں۔ امريکی کانگريس ميں اب مسلمان ارکان کی تعداد تين ہو گئی ہے، جن ميں يہ دو خواتين بھی شامل ہيں۔ يہ امر اہم ہے کہ ’کونسل آن امريکن اسلامک ریليشنز‘ کے مطابق رواں سال اب تک امريکا ميں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم ميں اکيس فيصد کا اضافہ نوٹ کيا گيا ہے۔

[pullquote]افغانستان: طالبان کے ايک حملے ميں آٹھ پوليس اہلکار ہلاک[/pullquote]

افغانستان کے مغربی صوبہ فراہ میں طالبان نے ايک تازہ حملے ميں کم از کم آٹھ پوليس والوں کو ہلاک جبکہ تين ديگر کو زخمی کر ديا۔ صوبائی کونسل کے رکن داد اللہ قانی کے بقول جنگجوؤں نے صوبائی دارالحکومت کے نواح ميں دو مختلف چيک پوائنٹس پر منگل اور بدھ کی درميانی شب حملہ کيا۔ قبل ازيں پير کی شب بھی طالبان نے فراہ صوبے میں ہی ميں ايک حملے ميں افغان سکيورٹی فورسز کے بيس اہلکاروں کو ہلاک اور بيس ديگر کو اغواء کر ليا تھا۔ حاليہ دنوں ميں افغان طالبان نے ملکی فورسز کے خلاف حملوں ميں اضافہ کر دیا ہے۔

[pullquote]ايران: چابہار کو امريکی پابنديوں سے استثنیٰ[/pullquote]

امريکی انتظاميہ نے اعلان کيا ہے کہ بھارت کے تعاون سے تعمیر کردہ ايرنی بندرگاہ چابہار کو امريکا کی اقتصادی پابنديوں سے استثنیٰ ديا جا رہا ہے۔ محکمہ خارجہ نے منگل کی شب اعلان کيا کہ چابہار کی ترقی کے ليے سرگرميوں سميت ريلوے کے ايک منصوبے اور افغانستان کے ليے پيٹرول کی ترسيل کو امريکی پابنديوں سے استثنیٰ حاصل ہے۔ چابہار کا افتتاح پچھلے سال کے اواخر ميں کيا گيا تھا۔ يہ بندر گاہ بھارت کو يہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ پاکستان سے گزرے بغير افغانستان تک ساز و سامان کی ترسيل ممکن بنا سکے۔ امريکا نے اس فيصلے کی وجہ افغانستان کی تعمير نو ميں مدد بتائی ہے۔

[pullquote]سعودی شاہ سلمان اپنے ملک کے ايک داخلی دورے پر[/pullquote]

صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تناظر ميں سفارتی مشکلات ميں گھرے ہوئے سعودی شاہ سلمان نے داخلی سطح پر ايک دورہ شروع کر رکھا ہے۔ بياسی سالہ شاہ سلمان اپنے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ ملک کے مختلف خطوں کے دورے پر ہيں۔ منگل کی شب انہوں نے صوبہ قاسم ميں ايک عشائيے ميں شرکت کی۔ شاہ سلمان نے وہاں کئی قيديوں کی رہائی کے احکامات جاری کيے اور ساتھ ہی وہ آج بروز بدھ چھ سو ترقياتی منصوبوں کا اعلان کر رہے ہيں۔ بعد ازاں شاہ سلمان ملک کے شمالی حصوں کا دورہ بھی کريں گے۔

[pullquote]’تربیتی مراکز‘ نے صوبہ سنکیانگ میں اسلامی شدت پسندی کے خاتمے میں مدد دی، چين[/pullquote]

چین نے ملک کے ایغور مسلمانوں کی بڑی پیمانے پر مبینہ حراست کے حوالے سے مغربی ممالک کے تحفظات رد کر دیے ہیں۔ چین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر غور کے لیے جنیوا میں ہونے والے اجلاس کے دوران چین کا کہنا تھا کہ لوگوں کو روزگار کے قابل بنانے والے ہنر سکھانے کے لیے بنائے گئے ’تربیتی مراکز‘ نے صوبہ سنکیانگ میں اسلامی شدت پسندی کے خاتمے میں مدد دی ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کی طرف سے قبل ازیں کہا گیا تھا کہ ایک ملین کے قریب ایغور اور قاذق مسلمانوں کوخفیہ کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔

[pullquote]ہيتھرو کا ’رن وے‘ دوبارہ فعال[/pullquote]

برطانوی دارالحکومت کے مصروف ترين ايئر پورٹ ہيتھرو پر تمام تر سرگرمياں بحال ہو چکی ہيں۔ ايئر پورٹ انتظاميہ نے بتايا ہے کہ رن وے کی لائٹس ميں نقص کے ايک تکنيکی مسئلے کے سبب کچھ دير پروازيں متاثر ہوئيں تاہم اب مرمت کے بعد رن وے دوبارہ استعمال کے قابل ہے۔ ايک ٹوئيٹ کے ذريعے مطلع کيا گيا ہے کہ دونوں رن ويز کھلے ہوئے ہيں اور پروازيں جاری ہيں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے