بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد: ملکی بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ کراچی سمیت دیگر شہریوں میں بھی موسم میں خنکی پائی جاتی ہے۔

ضلع دیامر میں بابو سرٹاپ، نانگا پربت، بٹوگا ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد بھی پہنچنا شروع ہوگئی۔

کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کے باعث خنکی میں اضافہ ہوگیا اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے، وادی کوئٹہ کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں 2، پنجگور میں 8، سبی اور نوکنڈی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے