وزیراعظم کا دورۂ چین: معاملات کو حتمی شکل دینے اعلیٰ سطح کا وفد چین روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے دورۂ چین میں مالی پیکیج سمیت دیگر طے شدہ معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد چین روانہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق چین جانے والے وفد میں خزانہ، تجارت اور منصوبہ بندی کے سیکریٹریز سمیت گورنر اسٹیٹ بینک بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہناہےکہ پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کا دورۂ چین وزیراعظم کے دورے کا فالواپ ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران طے کیے گئے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی جس میں برآمدات کے لیے چینی مارکیٹ تک رسائی اور ممکنہ طور پر مالی پیکیج بھی شامل ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان حال ہی میں چین کا پانچ روزہ دورہ کرکے آئے ہیں جس میں دونوں ممالک کے درمیان 15 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے