یوم اقبال پر محکمہ تعلیم سندھ کا چھٹی کا اعلان

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے یوم اقبال کے موقع پر صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق شاعر مشرق اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کل صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔

کسی اور صوبے کی جانب سے اب تک علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر چھٹی کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ یوم اقبال کی چھٹی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نوٹی فکیشن وائرل ہوا تھا جس کی تردید کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ 9 نومبر کو عام تعطیل سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں اور ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران 9 نومبر کی چھٹی کی مخالفت کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ نئے پاکستان کا وژن ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے کام ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے