بہت بڑا جملہ

_____

مرحوم کشمیری رہنما سردارخالد ابراہیم صاحب نے
"توہین عدالت” کیس کے جواب میں کہا تھا :

” 15 ہزار تنخواہ لینے والے پولیس آفیسر کے آگے گرفتاری دے دوں گا لیکن جعلی ججوں کے آگے پیش نہیں ہوں گا”

جبکہ، عزیزم ثقلین اشرف کی روایت کے مطابق ، حلقہ دو کے حالیہ ضمنی الیکشن کی کمپین کے دوران خالد ابراہیم صاحب کے جلسے میں سٹیج سکیرٹری نے ان کا استقبال کرتے ہوئے یہ جملہ کہا کہ

"یہاں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے چئیرمین کی آمد پر اتنے لوگ جمع نہیں ہوئے جتنے کہ آج (جے.کے.پی.پی)کے قائد سردارخالدابراہیم کے لئے جمع ہوئے”

تب خالد صاحب نے کہا :

"سٹیج سیکرٹری کا یوں کہنا میرے لیے فخر کی نہیں بلکہ توہین کی بات ہے. آپ لوگوں کو چاہیے تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کا بھی بھرپور استقبال کرتے کہ وہ بھی ایک لیڈر اور آپ کے مہمان تھے”

کیا آپ جانتے ہیں کہ

خالد صاحب کا دوسرا جملہ پہلے جملے سے بہت بڑا ہے ؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے