وفاقی حکومت کا 12 ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر اور شایانِ شان طریق سے منایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کاافتتاح وزیراعظم کریں گے۔

واضح رہےکہ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر 2 روزہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں امامِ کعبہ، وائس چانسلر جامعۃ الاظہر اور شام کے مفتی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے