فرانس کی امریکا کے خلاف یورپی فوج بنانے کی تجویز پر ٹرمپ برہم

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کی جانب سے یورپی فوج بنانے کی تجویز کو توہین آمیز قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کی یورپی فوج بنانے کی تجویز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے توہین آمیز قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ کو پہلے نیٹو کے اخراجات میں اپنا مناسب حصہ ڈالنا چاہیے کیونکہ نیٹو کے اخراجات کا بڑا حصہ امریکا ادا کر رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ یورپ کی حفاظت یورپیوں پر مشتمل فوج کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا اور امریکا پر مزید انحصار نہیں کیا جاسکتا ہے، ایک ایسی حقیقی یورپی فوج بنانی چاہیے جو یورپی یونین کو نہ صرف روس اور چین بلکہ خود امریکا سے بھی محفوظ رکھے۔

واضح رہے کہ ایمانویل میکرون پہلے بھی مشترکہ یورپی فورس بنانے کی تجویز دے چکے ہیں جس کی جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے بھی حمایت کی تھی تاہم برطانیہ اس فورس کے خلاف ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے