پاکستانی شہری کا کارنامہ؛ 71 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

مشہور کہاوت ہے ’علم حاصل کرو ماں کی گود سے قبر تک’ اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شہری نے پی ایچ ڈی مکمل کر کے اس کہاوت کو سچ ثابت کر دکھایا۔

راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ محمد نجیب نے نمل یونیورسٹی سے علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

محمد نجیب کو یونیورسٹی کے 12ویں کانووکیشن میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دی۔

محمد نجیب نے 1964میں میٹرک پاس کیا اور 2018میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔

اس موقع پر محمد نجیب کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے، بیٹیوں اور پوتے پوتیوں نے پی ایچ ڈی کی تکمیل میں میری بھرپور مدد کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے