کراچی میں ڈیڑھ ماہ کے دوران تیسرا بڑا پاور بریک ڈاؤن، بیشترعلاقوں میں بجلی معطل

کراچی میں علی الصبح بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن ہوا، جس کے نتیجے میں شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

واضح رہے کہ یہ ڈیڑھ ماہ کے دوران بجلی کا تیسرا بڑا بریک ڈاؤن ہے۔

صبح 6 بجے ہونے والے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد، صدر، جہانگیر روڈ، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، ملیر، شاہ فیصل کالونی، پی ای سی ایچ ایس، محمود آباد، بہادر آباد، کلفٹن، ڈیفنس، گارڈن، بفرزون، ناظم آباد، لانڈھی اور گلشن حدید سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

بجلی جانے سے صبح اسکول جانے والے بچے اور ان کے والدین پریشان رہے جبکہ دفاتر جانے والے افراد کو بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے پورٹ قاسم سمیت 2 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے، جس کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا۔

دوسری جانب نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی (این ٹی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو سدرن ریجن سے نیشنل گرڈ کے ذریعے سپلائی کی جاتی ہے، تاہم شدید دھند کے سبب سدرن ریجن میں ٹرپنگ شروع ہوئی، جس کے باعث کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی (این پی سی سی) نے کے الیکٹرک کو اپنا سسٹم سنبھالنے کے لیے الرٹ کردیا ہے جبکہ این ٹی ڈی سی کا باقی سسٹم پورے پاکستان میں بحال ہے۔

ترجمان کے مطابق شدید دھند میں این ٹی ڈی سی ٹیمیں بھی فالٹ دور کرنے میں مصروف ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے