مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، ایک اور نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، نوجوان کی شہادت کے بعد بھی قابض فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک متعدد کشمیری شہید ہوچکے ہیں جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کے لیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے