مس کنڈکٹ کا معاملہ: وفاقی وزیر اعظم سواتی آج جے آئی ٹی کے سامنے طلب

اسلام آباد: پڑوسیوں کے جھگڑے اور آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو پوچھ گچھ کے لیے آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب عرفان منگی جے آئی ٹی کی صدارت کر رہے ہیں جس نے اعظم سواتی سے پوچھے جانے والے سوال نامے کو بھی ترتیب دے دیے جو ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں تیار کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکم پر قائم تحقیقاتی ٹیم اعظم سواتی کے مختلف معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں مبینہ تجاوزات، آئی جی اسلام آباد کے تبادلے اور اثاثوں سے متعلق ہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے بھی پوچھ گچھ کر چکی ہے، ٹیم نے سابق آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے بھی پوچھ گچھ کی۔

یاد رہے کہ اعظم سواتی کے صاحبزادے کی جانب سے ان کے فارم ہاؤس کے قریب رہائش پذیر غریب پرور خاندان کے خلاف اندراج مقدمہ کے بعد صورتحال خراب ہوئی۔

وفاقی وزیر نے اس معاملے پر آئی جی اسلام آباد کو کئی مرتبہ فون کرنے کا اعتراف کیا ، یہ جھگڑا ابھی درمیان میں ہی تھا کہ آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیا تھا۔

دو نومبر کو ہونے والی ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا یہ فیصلہ کن لمحات ہیں کہ کیا طاقت اور دولت کے ساتھ لوگوں کا استحصال ہوسکتا ہے، میرٹ پر تحقیق ہوئی تو ہی پاکستان کے لوگوں کو اداروں پر اعتماد ہوگا، یہ ملک کی خدمت اور آنے والی نسلوں پر احسان ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے