کراچی سمیت سندھ بھر میں دھند: بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان

کراچی سمیت سندھ بھر میں دھند چھائی ہوئی ہے اور موسم میں معمولی سی ٹھنڈ بھی محسوس کی جاسکتی ہے جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 دن سے سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے دھند چھائی ہوئی ہے جو 11 بجے کے بعد چھٹنا شروع ہوجائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے علاقے میں حد نگاہ ایک کلو میٹر ہے۔

اسلام آباد اور راول پنڈی کے بعض مقامات پر صبح سویرے بارش ہوئی جب کہ ملکی بالائی علاقے دیامر، نیاٹ داریل، تانگیر اور بابو سر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے خنکی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ راول پنڈی ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ میں چند ایک مقام

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے