سینیٹ اجلاس میں گرما گرمی، چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری کا مائیک بند کر دیا

سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فواد چوہدری کے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے پر صادق سنجرانی نے انہیں تنبیہ کی اور کہا کہ وزیر صاحب آپ نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں۔

صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ ایوان چلانا حکومت کا کام ہے، حکومت زیادہ برداشت کرے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد اللہ نے ان سے متعلق نامناسب بات کی۔

فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ تو بابا فرید کی زمین بھی کھا گئے، کرپشن کے خاتمے کی بات کریں تو اپوزیشن کا احتجاج کیوں شروع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ معاشی دہشتگردی کے خلاف کمیٹی بنائیں۔

اجلاس کے دوران پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑ اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

چیئرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مائیک بند کر دیا لیکن اس کے باوجود وہ مسلسل بات بولتے رہے جب کہ فواد چودھری کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے واک آوٹ بھی کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے