80 سالہ بزرگ کی زندگی بھر کی جمع پونجی قومی بچت اسکیم کے ملازمین نے لوٹ لی

80 سالہ معمر شہری کی زندگی بھر کی جمع پونجی قومی بچت اسکیم کے تین ملازمین نے لوٹ لی۔

قومی بچت اسکیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد ارشد نے جعلسازی سے شہری کی رقم نکلوانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کے ملازمین نے شہری اشرف خان کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی۔

شاہد ارشد نے بتایا کہ قومی بچت اسکیم کے تین ملازمین نے جعلی چیک بُک کے ذریعے متاثرہ شہری کے اکاؤنٹ سے ایک کروڑ 85 لاکھ روپے نکلوائے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر قومی بچت اسکیم نے بتایا کہ جعلسازی کرنے والے تینوں ملازمین کو معطل کر کے ایف آئی اے کو کارروائی کے لیے درخواست دیدی۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر ندیم اختر نے بتایا کہ تینوں ملزمان نے اشرف خان کا جعلی اکاونٹ بنایا اور پھر اکاؤنٹ سے پیسے نکلوا کر جعلی اکاؤنٹ میں ڈالے۔

تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ تینوں ملزمان جعلی اکاؤنٹ میں پیسے ڈال کر بعد میں خود رقم نکلوا لیتے تھے۔

ایف آئی اے کے افسر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل کر لی ہے، جلد ایف آئی آر کٹ جائے گی۔

80 سالہ بزرگ اشرف خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی بچت مرکز صدر میں رقم جمع کرائی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مدینہ کی ریاست بنا رہی ہے تو میرے پیسے واپس لوٹائے۔

اشرف خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے