کراچی: لانڈھی میں نجی کمپنی کا بوائلر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

کراچی: لانڈھی منزل پمپ کے قریب نجی کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے 6 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں منزل پمپ کے قریب نجی کمپنی کا بوائلر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا جس میں سے 6 افراد دم توڑ گئے ہیں جب کہ ایک شخص اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ بوائلر پھٹنے سے نہیں بلکہ فیکٹری کی ایک بھٹی میں گیس پریشر بڑھنے سے ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عامر، سلیم، شادمان، عمران، خالد اور عنایت کے نام سے ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے