شمشان گھاٹ میں مردہ آخری رسومات کے وقت جاگ اٹھا

راجستھان: بھارت کےایک دوردراز علاقے میں ایک دلچسپ کیفیت اس وقت پیدا ہوگئی جب مردہ قرار دیئے گئے ایک بوڑھے نے عین آخری رسومات کے دوران آنکھیں کھولیں اور اٹھ کر بیٹھ گیا۔

95 سالہ بدھ رام راجستھان کے ایک چھوٹے سے گاؤں بختن والا کی دھنی کا رہائشی تھا۔ ہفتے کی دوپہر اس کے سینے میں درد اٹھا جس کے کچھ دیر بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔ اہلِ خانہ نے بھاگم بھاگ ڈاکٹر کو بلایا تو اس نے بدھ رام کو مردہ قرار دیدیا ۔ جب اہلِ خانہ کو اس کی خبر ہوئی تو انہوں نے آخری رسومات کے لیے پنڈت کو بلالیا۔

اس دوران خاندان کے مَردوں نے اپنے سر بھی منڈوادیئے اور بدھ رام کی لاش کو آخری غسل کے لیے شمشان گھاٹ لے جایا گیا۔ جیسے ہی اس پر ٹھنڈا پانی ڈالا گیا تو اس نے اچانک آنکھیں کھولیں اور اٹھ کر بیٹھ گیا۔ اس کے بعد بدھ رام کھڑا ہوگیا اور لوگوں سے بات بھی کرنے لگا۔ یہ منظر دیکھ کر تمام لوگ ششدر رہ گئے۔
بدھ رام اپنے خاندان کے سربراہ ہیں اور اس خبر سے ان کے اہلِ خانہ بہت خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے زندہ رہنے سے دیوالی کی خوشیاں دوچند ہوجائیں گی۔

تاہم ڈاکٹر کی جانب سے بدھ رام کو مردہ قرار دینے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی یا شاید وہ کومے میں جانے والے اس شخص کو غلطی سے مردہ قرار دے بیٹھا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے