کشمیر کس کا ہے؟

کشمیر کس کا ہے؟یاد رہے کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے۔اس میں کوئی ابہام کسی پاکستانی یا بھارتی باشندے یا حکومت کو نہیں ہونا چاہیے۔

یہ فیصلہ ہم کشمیریوں نے کرنا ہے کہ ہم خودمختاری چاہتے ہیں یا انڈیا پاکستان کے ساتھ الحاق۔

یہ فیصلہ ہر کشمیری اپنی ذاتی حیثیت میں رائے شماری کے تحت کرے گا۔ہم پاکستان کے ساتھ ہیں آذاد کشمیر والے جب تک کہ مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔انڈین مقبوضہ کشمیر کی انڈیا سے آزادی کے بعد حق رائے دہی استعمال کریں گئے۔۔ذاتی حیثیت میں ہر کشمیری کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ یہ فیصلہ کرے کہ اسکا اور کشمیر کا مستقبل بھارت پاکستان یا خودمختاری میں سے کس کے ساتھ محفوظ ہے۔یہی جمہوریت کا قانون اور حسن ہے کہ عوام اپنا فیصلہ خود کریں۔

ایک اور یاد دہانی۔۔۔

دونوں کشمیر میں موجود اسوقت جتنی بھی جماعتیں اور رہنما موجود ہیں ان کو بھی کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ کشمیر کا فیصلہ اپنی چاہت اور مرضی کے مطابق کر سکیں۔

یہ حق صرف کشمیری قوم کا ہے اور ہر شخص نے ذاتی حیثیت میں خود فیصلہ کرنا ہے اور جو بھی اکثریت کا فیصلہ ہو گا وہ سب کو قبول کرنا ہو گا۔یہی واحد اور امن کے ساتھ کشمیر کے مسلے کو حل کرنے کا فارمولا ہے۔

تمام کشمیری رہنماؤں سے گزارش ہے کہ وہ صرف کشمیری قوم کو حق رائے دہی کے حق کو حاصل کرنے کی جستجو کریں اور اقوام عالم میں یک زباں ہو کر صرف ایک نکاتی مطالبہ کریں۔

پاکستان دشمن عناصر کے لئے بھی ایک یاد دہانی۔

پاکستان ہر کشمیری کے لیے جان سے بھی بڑھ کر ہے اور پاکستان کی حرمت کے لئے کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پہلے بھی پیش کر رہے ہیں اور آئیندہ بھی کرتے رہے گئے۔پاکستان کی لئے کشمیری جان دے بھی سکتے ہیں تو پاکستان کے دشمن کی جان لے بھی سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے