ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 227 پر آؤٹ

ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آج پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز کا اسکور 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 59 رنز سے آگے بڑھایا تو اظہر علی نے 10 اور حارث سہیل نے 22 رنز پر اپنی اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹک سکے اور 91 رنز کے مجموعے پر پاکستان کی دو وکٹیں گرگئیں۔

اس کے بعد وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 74 رنز کی سبقت کے ساتھ 227 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے اسد شفیق 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ اسد شفیق نے 43 اور حارث سہیل نے 38 کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کو ٹرینٹ بولٹ نے 54 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے گذشتہ روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو کہ پاکستانی بولرز نے غلط ثابت کردیا اور کیویز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ بلال آصف 13 اوورز میں 33 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھ سال بعد پہلی ٹیسٹ سیریز کی جیت کا انتظار ہے، 2011 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان چار سال پہلے امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔

دونوں ملکوں کے درمیان اب تک 55 ٹیسٹ میچز ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 24 اور نیوزی لینڈ نے 10 جیتے جبکہ 21 میچ ڈرا رہے۔

[pullquote]ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 153 رنز پر آؤٹ[/pullquote]

ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 153 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنالیے۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو اظہر علی 10 اور حارث سہیل 22 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 94 رنز درکار ہیں۔

ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ پاکستانی بولرز نے غلط ثابت کر دیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی بولرز نے اننگز کی ابتداء سے ہی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پوری کیویز ٹیم کو 153 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے صرف کپتان کین ولیم سن ہی پاکستانی بولرز کو کسی حد تک سمجھ سکے اور 63 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

ولیم سن کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کریز پر زیادہ دیر تک نہ رہ سکا اور وقفے وقفے سے نیوزی لینڈ ٹیم اپنی وکٹیں گنواتی رہی۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ بلال آصف 13 اوورز میں 33 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور محمد حفیظ نے کیا تاہم دونوں اوپنر وکٹ پر زیادہ دیر ٹھہر نہ سکے۔ 27 کے مجموعی اسکور پر امام الحق صرف 6 رنز بناکر گرینڈ ہوم کا شکار بن گئے۔

اس کے بعد محمد حفیظ بھی 20 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ولیم سن کو کیچ دے بیٹھے۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن گروئن انجری سے صحت یاب ہو کر اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ اعجاز پٹیل اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھ سال بعد پہلی ٹیسٹ سیریز کی جیت کا انتظار ہے، 2011 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان چار سال پہلے امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔

دونوں ملکوں کے درمیان اب تک 55 ٹیسٹ میچز ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 24 اور نیوزی لینڈ نے 10 جیتے جبکہ 21 میچ ڈرا رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے