ہفتہ : 17 نومبر 2018 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]ریڈ خمیر کے رہنماؤں کو سزائیں، امریکا خیرمقدم[/pullquote]

امریکا نے کمبوڈیا کی ایک خصوصی عدالت کی جانب سے آمریت پسند حکومت ریڈ خمیر کے دو رہنماؤں کو دی جانے والی سزاؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دنیا میں وسیع پیمانے پر ظلم روا رکھنے والے حکمرانوں کا انجام یہی ہو گا۔ امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ظلم و جبر میں شریک اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کو بھی انجام کار اپنے جرائم کا جواب دینا ہو گا۔ کمبوڈیائی خصوصی عدالت نے ریڈ خمیر دورِ حکومت کے دو اعلیٰ ترین رہنماؤں کو نسل کشی کا مرتکب قرار دے کر عمر قید کی سزا سولہ نومبر کو سنائی۔ ان سابق رہنماؤں میں ستاسی سالہ کھیُو سامفان اور بانوے برس کے نوان چیا ہیں۔

[pullquote]مشرقی شام میں امریکی ہوائی حملہ، چالیس سے زائد ہلاک[/pullquote]

شامی حالات کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ مشرقی شام میں مبینہ امریکی ہوائی حملے میں کم از کم 43 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سترہ بچے اور بارہ خواتین شامل ہیں۔ یہ حملہ مشرقی شامی صوبے دیرالزور کے ایک ایسے علاقے پر کیا گیا جس پر دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کو کنٹرول حاصل ہے۔ یہ اس صوبے میں داعش کا آخری زیر قبضہ علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ حملے کا مقام عراقی سرحد کے قریب گاؤں حجین کا نواح ہے۔ اس علاقے میں رواں برس ستمبر سے امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے عسکری کارروائی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

[pullquote]چینی صدر اگلے برس شمالی کوریا کا دورہ کریں گے[/pullquote]

جنوبی کوریائی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق چین کے صدر شی جِن پنگ اگلے برس شمالی کوریا کا دورہ کریں گے۔ چینی صدر کو اس دورے کی دعوت شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن نے دی ہے۔ چینی صدر نے اس دورے کا ذکر جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن کے ساتھ ایک مختصر ملاقات میں کیا۔ دونوں صدور کے درمیان یہ ملاقات ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کے احاطے میں پاپوا نیوگنی کے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں ہوئی ہے۔ چینی صدر اگلے برس جنوبی کوریا کا بھی دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جزیرہ نما کوریا کے ان ممالک کے دوروں کی تاریخوں کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ہے۔

[pullquote]مالدیپ ، نئے صدر نے حلف اٹھا لیا[/pullquote]

بحر ہند میں جزائر پر مشتمل ریاست مالدیپ میں ابراہیم محمد صالح نے منصب صدارت کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اس طرح کسی حد تک آمریت کی جانب مائل صدر یامین عبدالقیوم کا اقتدار ختم ہو گیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ہزاروں افراد کے سامنے فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں بھارتی وزیراعظم اور سابق ملکی صدر محمد نشید بھی موجود تھے۔ ابراہیم محمد صالح سے حلف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبداللہ دیدی نے لیا۔ سابق صدر مامون عبدالقیوم نے سن 2013 میں صدر بننے کے بعد اپنے سیاسی اور دوسرے مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ انہیں ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صالح سے حیران کن شکست ہوئی تھی۔

[pullquote]سی ڈی یو کی لیڈر شپ: ایک اور خاتون کی مقبولیت بڑھتی ہوئی[/pullquote]

رواں برس دسمبر میں سی ڈی یو کی پارٹی کانفرنس میں لیڈر شپ کا مقابلہ اس وقت تین افراد میں جاری ہے۔ ان میں ایک خاتون سیاستدان انےگریٹ کرامپ کارنباؤر (Annegret Kramp-Karrenbauer) ہیں جبکہ دو دیگر میں ایک کاروباری شخصیت فریڈرش میرس اور دوسرے موجودہ وزیر صحت ژینس اشپان ہیں۔ جرمن براڈ کاسٹنگ ادارے اے آر ڈی کے مطابق سی ڈی یو کے چھیالیس فیصد حامیوں کی خواہش ہے کہ چانسلر میرکل کی جگہ پارٹی کی لیڈر ایک خاتون بنیں اور وہ اس منصب پر انےگریٹ کرامپ کارنباؤر کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ فریڈرش میرس کی مقبولیت کا اندازہ اس جائزے کے مطابق اکتیس فیصد ہے اور وزیر صحت ژینس اشپان کو بارہ فیصد عوامی تائید حاصل ہوئی ہے۔

[pullquote]فلپائن: مسلمان شدت پسندوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک[/pullquote]

جنوبی فلپائن میں مسلمان جنگجوؤں کے ایک حملے میں پانچ فلپائنی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ فلپائنی فوج کے ترجمان نے ان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے دیگر تیئیس فوجی زخمی بھی ہیں۔ یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب فلپائنی فوجیوں کا ایک دستہ دہشت گرد ابو سیاف گروپ کے علاقے میں مغویوں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔ گزشتہ برس کے ماروی شہر کے محاصرے کی لڑائی کے بعد اس تازہ حملے کو ایک بڑی دہشت گردانہ واردات قرار دی گئی ہے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق اس وقت ابو سیاف گروپ کے قبضے میں دس مغوی افراد ہیں اور فوج اُن کی تلاش جاری رکھے گی۔

[pullquote]خاشقجی کے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچائيں گے، مائيک پينس[/pullquote]

امريکی نائب صدر مائيک پينس نے اس عزم کا اظہار کيا ہے کہ ان کا ملک جمال خاشقجی کے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچائے گا۔ پينس نے يہ بيان پاپوا نيو گنی ميں جاری ايپک سمٹ کے موقع پر ہفتے کو ديا۔ ان کا مزيد کہنا تھا کہ وہ حقائق کی روشنی ميں اپنا فيصلہ کريں گے۔ تاہم پينس نے يہ بھی واضح کيا کہ سعودی عرب کے ساتھ تاريخی اور اسٹريٹيجک اہميت کی حامل سالہا سال سے چلی آ رہی پارٹنرشپ کو بچانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

[pullquote]جمال خاشقجی کے قتل کا حکم محمد بن سلمان نے دیا، سی آئی اے[/pullquote]

امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے کے مطابق صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم اعلیٰ ترین سطح سے آیا تھا۔ سی آئی اے کو اس بات کا یقین ہے کہ استنبول میں سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی کو قتل کرنے والے اسکواڈ کا تعلق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہے۔ ايجنسی کے مطابق محمد بن سلمان نے صحافی کے قتل کا براہ راست حکم دیا۔ یہ بات امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے جمعے کے روز اپنی ايک رپورٹ میں لکھی۔ یہ رپورٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی ان کوششوں کے لیے ایک دھچکا ہے جو اپنے اتحادی ملک سعودی عرب پر سیاسی دباؤ کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

[pullquote]فرانس ميں ايندھن کی قيمتوں ميں اضافے پر ملک گير احتجاج[/pullquote]

ايندھن کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف آج فرانس کے تمام بڑے شہروں ميں ڈرائيوروں نے احتجاج کیا ہے۔ فرانسیسی وزير داخلہ کرسٹوف کاسٹينر نے بتايا کہ ملک بھر ميں لگ بھگ ايک ہزار مختلف مظاہروں ميں پچاس ہزار افراد شريک ہوئے۔ مظاہرين صدر امانوئل ماکروں کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ اپوزيشن پارٹيوں اور مختلف مزدور يونينوں نے ان مظاہروں کی حمايت کی ہے تاہم وہ اس ميں شريک نہيں ہيں۔ احتجاج کرنے والوں نے پيلے رنگ کی جيکٹيں زيب تن کر رکھی ہيں۔ اس مظاہرے کے دوران جنوبی فرانس ميں ايک خاتون ايک حادثے کے نتيجے ميں ہلاک بھی ہوئی ہے۔

[pullquote]قطر میں غير ملکی ملازمين کی صورتحال ميں بہتری کے ليے اصلاحات درکار، اقوام متحدہ[/pullquote]

اقوام متحدہ کے ماہرین نے خليجی رياست قطر ميں غير ملکی ملازمين کی صورت حال ميں بہتری کا خير مقدم کيا ہے تاہم يہ بھی کہا ہے کہ اس ضمن ميں مزيد اصلاحات درکار ہيں۔ قطر سن 2022 کے عالمی فٹ بال کپ کا میزبان ہے۔ اس سلسلے ميں وہاں سات نئے اسٹيڈيمز کی تعمیر جاری ہے اور اس تعمیری عمل میں تقريباً چھتيس ہزار غير ملکی ملازمين شریک ہيں۔ قطر ميں غير ملکی ملازمين کی ابتر صورتحال اور انہيں درپيش سماجی و قانونی مشکلات کے سبب بعض غير سرکاری تنظيميں دوحہ حکومت پر تنقيد کرتی آئی ہيں۔ اس عرب ریاست ميں جنوبی ايشيائی ممالک کے لاکھوں افراد ملازمت کرتے ہيں۔

[pullquote]يورپی پارليمان کے آئندہ اليکشن، دائيں بازو ابھی سے سرگرم[/pullquote]

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق سياسی مشير و پاليسی ساز اسٹيو بينن آئندہ برس ہونے والے يورپی پارليمان کے اليکشن کی تياری کے سلسلے ميں ہنگری کے وزير اعظم وکٹور اوربان کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہيں۔ بينن نے يہ بات نجی نشرياتی ادارے ’آر ٹی ايل‘ کے ايک پروگرام ميں کہی، جو جمعے کی شب نشر کيا گيا۔ بينن نے ايک تحريک شروع کر رکھی ہے، جس کا مقصد يورپی پارليمان ميں دائيں بازو کے قوم اور عواميت پسند رہنماؤں کا انتخاب ہے۔ وکٹور اوربان نے ’دا موومنٹ‘ کہلانے والے بينن کے اس گروپ کا خير مقدم کيا ہے۔

[pullquote]روہنگیا کے حقوق کی خلاف ورزیاں، اقوام متحدہ کمیٹی کی مذمت[/pullquote]

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ميں انسانی حقوق کی کمیٹی نے روہنگیا اقلیت کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اس مناسبت سے ایک مذمتی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے حق میں ایک سو بیالیس ووٹ ڈالے گئے جب کہ اس کے خلاف صرف دس ووٹ پڑے۔ چھبیس رکن ملکوں نے رائے دہی کے عمل ميں شرکت نہیں کی۔ تقريباً سات لاکھ روہنگيا مہاجرین اگست سن 2017 میں میانمار کے فوجی آپریشن کے دوران اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش فرار ہو گئے تھے۔

[pullquote]ارجنٹائن، لاپتہ آبدوز تلاش کر لی گئی[/pullquote]

ارجنٹائن کی بحری فوج کی ايک گمشدہ آبدوز کو بحر اوقیانوس کی تہہ سے تلاش کر لیا گیا ہے۔ يہ آبدوز پاٹاگونین ساحل کے سامنے کھلے سمندری علاقے سے ملی ہے۔ ايک نجی کمپنی کی ٹیم نے ہفتے کو ٹویٹ کیا کہ آبدوز کو تقریباً آٹھ سو میٹر کی گہرائی میں ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ آبدوز کا سرکاری نام اے آر اے سان خوان ہے اور يہ پندرہ نومبر سن 2017 کو نیول بیس مارپیل پلاٹا لوٹ رہی تھی کہ اُس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا تھا۔

[pullquote]کيليفورنيا: ’وائلڈ فائر‘ کے سبب لاپتہ افراد کی تعداد ايک ہزار سے زائد[/pullquote]

امريکی رياست کيليفورنيا کے شمالی حصوں ميں لگنے والی آگ کے سبب اب تک لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد ايک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ايک مقامی اہلکار نے جمعے کی شب بتايا کہ پچھلے چوبيس گھنٹوں کے دوران لاپتہ افراد کی تعداد 631 سے بڑھ کر 1,011 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق آٹھ نومبر کو کيليفورنيا کے جنگلاتی علاقے ميں لگنے والی يہ آگ اب تک 146,000 ايکڑ زمين کو اپنی لپيٹ ميں لے چکی ہے۔ اس دوران 47 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی جن ميں سے بارہ سو کے قريب عارضی پناہ گاہوں ميں قيام کيے ہوئے ہيں۔

[pullquote]ايپک اجلاس ميں چين اور امريکا کی ايک دوسرے پر تنقيد[/pullquote]

تجارتی محصولات اور ’پروٹيکشن ازم‘ جيسے معاملات پر امريکا اور چين کے مابين ايپک سمٹ کے موقع پر سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ايشيا پيسيفک اکنامک کوآپريشن کا سربراہی اجلاس پاپوا نيو گنی کے شہر پورٹ مورسبی ميں آج سے شروع ہوا، جس ميں چينی صدر شی جن پنگ نے امريکا کی طرف سے اپنائی گئی تحفظ کی پاليسی يا ’پروٹيکشن ازم‘ پر شديد تنقيد کی۔ اس کے رد عمل ميں امريکی نائب صدر مائيک پينس نے بھی تجارتی ميدان ميں بيجنگ کی حکمت عملی کی کھل کر مذمت کی اور کہا کہ اضافی محصولات اس وقت تک عائد رہيں گی، جب تک چين اپنی پاليسياں تبديل نہيں کرتا۔ ايپک اجلاس ميں اکيس ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہيں۔

[pullquote]يمنی جنگ ميں برسر پيکار قوتيں امن مذاکرات پر رضامند[/pullquote]

يمنی جنگ ميں برسر پيکار قوتيں اقوام متحدہ کی ثالثی ميں سويڈن ميں امن مذاکرات ميں شرکت پر رضامند ہو گئی ہيں۔ اقوام متحدہ کے يمن کے ليے خصوصی مندوب مارٹن گرفتھس نے سلامتی کونسل کے ارکان کو اس بارے ميں جمعے کی شب مطلع کيا۔ ان کے بقول فريقين عنقريب سويڈن ميں جمع ہوں گے۔ گرفتھس نے مزيد بتايا کہ حوثی باغی اور سعودی عرب کی حمايت يافتہ حکومت ان دنوں قيديوں کے تبادلے کی کسی ڈيل کو حتمی شکل دينے کی کوششوں ميں ہيں۔ يمنی جنگ کو اس وقت کا بدترين انسانی الميہ قرار ديا جاتا ہے، جس سبب لاکھوں افراد بشمول بچوں کو قحط کی صورتحال کا سامنا ہے۔

[pullquote]سن 2015 سے اب تک تقريباً تيس ہزار افغان فوجی ہلاک ہوئے، اشرف غنی[/pullquote]

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ سن 2015 کے آغاز سے لے کر اب تک افغان سکيورٹی فورسز کے تقريباً تيس ہزار اہلکار ہلاک ہو چکے ہيں۔ واشنگٹن کے ايک تعليمی ادارے کی ايک تقريب کے دوران ويڈيو لنک کے ذريعے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتايا کہ افغانستان کی داخلی سکيورٹی کی کمان ہاتھ ميں لينے کے بعد سے اب تک 28,529 افغان فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بيٹھے ہيں۔ اس دوران ہلاک ہونے والے امريکی فوجيوں کی تعداد اٹھاون ہے۔ اس موقع پر غنی نے افغان سکيورٹی دستوں کے ہلاک ہونے والے ارکان کو خراج عقيدت بھی پيش کيا۔

[pullquote]عراقی صدر ايران کے دورے پر[/pullquote]

عراقی صدر برھم صالح آج ہی ايرانی دارالحکومت تہران پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کی۔ عراقی صدر يہ دورہ ايک ايسے موقع پر کر رہے ہيں جب جوہری ڈيل سے دستبرداری کے تناظر ميں امريکا نے دو ہفتے قبل ايران پر تمام تر پابندياں بحال کر دی تھيں۔ تہران حکومت کی کوشش ہے کہ چين کے بعد اس کے دوسرے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر ملک عراق کے ساتھ معاملات ٹھيک رہيں۔ دونوں ممالک کے مابين تجارتی حجم پچھلے سال سات بلين ڈالرز رہا تھا۔ تہران اور بغداد کی کوشش ہے کہ اس سال يہ حجم ساڑھے آٹھ بلين تک پہنچے۔

[pullquote]فلپائن: جنگجوؤں نے پانچ فوجيوں کو ہلاک کر ديا[/pullquote]

مسلم جنگجوؤں نے فلپائن کے پانچ فوجيوں کو ہلاک اور تيئس ديگر کو زخمی کر ديا ہے۔ اس بارے ميں اعلان فلپائنی فوج کے ترجمان نے آج ہفتے کی صبح کيا۔ فوجی جنوبی فلپائن کے جزيرے جولو پر ابو سياف نامی گروہ کی طرف سے اغواء کيے جانے والے چند افراد کی تلاش ميں تھے، جب مسلح حملہ آوروں نے ان پر دھاوا بول ديا۔ گروپ نے اب بھی دس کے قریب افراد کو يرغمال بنا رکھا ہے اور فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو بازياب کرائے جانے تک کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ يہ گروپ اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے