چیف جسٹس کا پی ایم ڈی سی اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں بے ضابطگیوں پرازخود نوٹس

لاہور: سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور ڈرگ ریگولیٹری اتهارٹی (ڈریپ) میں بےضابطگیوں پر ازخود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مختلف شکایات پر پی ایم ڈی سی اور ڈریپ کے خلاف ازخود نوٹس لیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور ڈرگ ریگولیٹری اتهارٹی کا 10 سالہ فرانزک آڈٹ کرایا جائے جس کے لیے دونوں ادارے اپنے اپنے حصے کی فیس بھی ادا کریں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پتہ لگنا چاہیے کہ عاصم حسین پی ایم ڈی سی میں کیا کرتے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے