تیز لال مرچ کھائیں، لمبی عمر پائیں

تیز مرچیں کھانے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مرچیں کھانے کا تعلق لمبی عمر سے بھی ہے۔

لال مرچیں روزمرہ کے کھانوں کا کم یا زیادہ حصہ ہوتی ہیں خصوصاً مشرقی کھانوں میں ذائقے کے لیے لال مرچیں لازمی ہیں۔

لال مرچوں کا استعمال وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہونے کے ساتھ نظامِ ہاضمہ کو تیز کرتا ہے اور درد دُور کرتا ہے۔

لال مرچوں کے استعمال پر ایک نئی تحقیق نے اس لال مرچ کے استعمال کو مزید مزید تقویت دی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ جا دوئی طور پر تو نہیں لیکن مرچوں کا استعمال زندگی کی مدت بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے۔

یونی ورسٹی آف ورمونٹ کے لارنر کالج آف میڈیسن کے محققین کی تحقیق کے مطابق تیز لال مرچ کا باقاعدگی سے استعمال موت کے خطرے، خصوصاً دل کے عارضوں یا فالج سے ہونے والی اموات کو 13 فی صد کم کرتا ہے۔

یہ نتائج 23 سال میں 16000 امریکیوں سے جمع ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔اس تحقیق میں وہ لوگ شامل تھے جو پسی ہوئی لال مرچ نہیں کھاتے تھے بلکہ کسی بھی مقدار میں ثابت تیز لال مرچ کھاتے ہیں۔

23 سال کے بعد دیکھا گیا کہ لال مرچوں کا استعمال کرنے والوں کی شرح اموات لال مرچیں بلکل بھی نا کھانے والوں کے مقابلے میں کم تھی۔

اس تحقیق پر کام کرنے والے طویل العمری کے لال مرچوں سے تعلق کی وجہ کو بیان کرنے میں یقینی طور پر تو کچھ نہیں کہہ پا رہے، لیکن انہیں اتنا یقین ہے کہ کسی حد تک اس کا تعلق لال مرچوں کے بنیادی ایک عنصر کیپسیکن اور جسم میں اس کے ریسیپٹر ٹی آر پی چینلز سے ہو سکتا ہے۔

کیپسیکن نامی یہ عنصر نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، اس میں اینٹی اوکسیڈینٹ کی خصوصیات ہوتی ہیں جو انفیکشن اور دل کی بیماریوں کے خلاف مؤثر ہے جب کہ ٹی آر پی چینلز کی مخصوص اقسام موٹاپے سے بھی بچا سکتی ہیں۔

اس لیے اب کوئی آپ کو زیادہ مرچیں کھانے پر ٹوکے تو اسے کہیں کہ ”مجھے اس خوبصورت دنیا میں طویل عرصے کے لیے جینا ہے۔”

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے