ملک بھر میں جشن ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں جشن ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے اور عاشقانِ رسول اپنے اپنے انداز میں نبی مہربان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

دن کے آغاز پر ملک کے مختلف شہروں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔

جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں گھروں، مساجد، گلی محلوں اور اہم عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے۔

جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں گھروں، مساجد، گلی محلوں اور اہم عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے

دوسری جانب میلاد کی محفلوں اور ریلیوں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

کراچی کے گلی کوچوں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے، شہر میں 12 ربیع الاول کو دو مرکزی جلوس نکالے جارہے ہیں۔

لاہور کی عمارتیں بھی روشنیوں سے جگمارہی ہیں، داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک مشعل بردار ریلی نکالی گئی جبکہ پنجاب اسمبلی میں بھی محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔

حب اور قلات میں بھی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور کاروں پر مشتمل ریلی نکالی گئی۔

سیالکوٹ میں 1400 جبکہ ملتان میں 300 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔

فیصل آباد میں بھی عمارتوں اور مساجد پر چراغاں کیا گیا ہے، جہلم میں مسلمانوں کے ساتھ مسیحی برادری نے بھی محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا اور کیک کاٹا۔

حیدرآباد میں جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے۔ سکھر اور میر پورخاص میں بھی گھروں، گلیوں اور محلوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ میر پور خاص کے چاندنی چوک پر ڈیڑھ سو پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ لاڑکانہ میں درگاہ مشوری شریف پر دو روزہ میلہ منعقد کیا گیا۔ نواب شاہ، ٹنڈو الہ یار، پڈ عیدن، ٹھٹھہ اور بدین سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ اور کوہاٹ میں مختلف مقامات پر مساجد اور گھروں میں محافل کا انعقاد کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں، آزاد کشمیر کے شہروں مظفر آباد اور میر پور میں بھی جشن ولادت رسول ﷺ کے موقع پر چراغاں کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے