وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ کوالالمپور پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا استقبال ملائيشيا کے نائب وزیر خارجہ نے کیا۔

وزیر اعظم آفس ملائيشيا میں نائب وزیر ڈاکٹر محمد فرید بن رفیق نے بھی عمران خان کااستقبال کیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فونک گفتگو میں ان کے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد نے دورے کی دعوت دی تھی جو انہوں نےقبول کرلی تھی۔

ملائیشین وزارت خارجہ کے مطابق عمران خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوگی جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کرینگے۔

ترجمان کے مطابق وفود کی سطح پر ملاقات میں پاک ملائیشیا ویزے کے جزوی خاتمے کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان ملائیشین اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچے ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

x

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے