جنوبی کوریا کے کم جونگ ینگ انٹرپول کے صدر منتخب

دبئی: جنوبی کوریا کے کم جونگ ینگ کو 2 سال کی مدت کے لیے عالمی ادارے انٹرپول کا سربراہ منتخب کرلیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی حمایت یافتہ کم جونگ انٹرپول کے قائم مقام صدر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

کم جونگ ینگ کا نام متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 194 رکن ممالک کے اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔

صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں کم جونگ ینگ نے کہا کہ ‘ہماری دنیا کو عوامی سیکیورٹی اور سیفٹی کے معاملات پر بڑے چیلنجز درپیش ہیں، جن پر قابو پانے کے لیے ہمیں ایک واضح وژن کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کی طرف ایک راستہ بنایا جاسکے’۔

57 سالہ کم جونگ ینگ نے 2015 میں ریٹائر ہونے سے قبل 20 برس تک جنوبی کورین پولیس میں خدمات انجام دیں۔

انٹرپول کا صدر منتخب ہونے پر جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے بھی انہیں مبارکباد دی، جو عالمی ادارے کے سربراہ منتخب ہونے والے پہلے جنوبی کوریائی شہری ہیں۔

انٹرپول کے سابق صدر مینگ ہونگوائی کو چین میں کرپشن الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا، جن کے حوالے سے بعدازاں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے رشوت لینے سمیت دیگر جرائم کا اعتراف کرلیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے