چمن: تاج روڈ پر مسجد میں دھماکا، 9 افراد زخمی: پولیس

بلوچستان کے علاقے چمن میں تاج روڈ پر واقع قدیم مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں تاج روڈ پر مسجد کے اندر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں امام مسجد بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد مسجد کے اندر الماری میں چھپایا گیا تھا۔

x

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے