حکومت کا بیرون ممالک سے دوطرفہ قانونی معاونت کا بل فوری طور پر لانے کا فیصلہ

حکومت نے بیرون ممالک سے دوطرفہ قانونی معاونت کے معاہدوں کی جلد تکمیل کے لیے ‘میوچل لیگل اسسٹنس’ (باہمی قانونی معاونت) بل فوری طور پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آسان، سہل اور جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنانا تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے، کمزور طبقات کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے جو ہرصورت پورا کریں گے۔

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ خواتین کو وراثت میں حق کے حصول اور دیگر حقوق کے تحفظ کویقینی بنانےکے خصوصی قوانین بھی متعارف کرا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا جس میں ملکی قوانین کو بہتر بنانے کےحوالے سے وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے بریفنگ دی۔

وزیرقانون نے بتایا کہ نئی اصلاحات کا مقصد موجودہ قوانین میں ترامیم اور نئے قوانین کا نفاذ ہے جس کیلئے ٹیکنالوجی سلوشنز کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جدید ٹیکنالوجی سے انصاف کی فراہمی میں عدالتوں کی معاونت بھی کی جا سکے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے