جمعہ : 23 نومبر 2018 لی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]مشرقی افغانستان کی مسجد میں بم دھماکا، 26 نمازی ہلاک[/pullquote]

مشرقی افغانستان میں ایک خودکش بمبار نے جمعے کے نماز کے وقت ایک مسجد میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس واقعے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور دیگر 50 زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ خوست صوبے کے اسماعیل خیل ضلعے کی ایک مسجد میں پیش آیا۔ خوست صوبے میں تعینات ایک فوجی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق افغان سکیورٹی فورسز سے تھا۔ فی الحال کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم افغانستان میں حالیہ کچھ عرصے میں طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

[pullquote]پولینڈ میں سپریم کورٹ سے متعلق دستوری ترمیم خوش آئند ہے، یورپی یونین[/pullquote]

یورپی کمیشن کے نائب صدر والدیس ڈومبرووسکِس (Valdis Dombrovskis) نے کہا ہے کہ پولینڈ میں سپریم کورٹ کے متعلق دستوری ترمیم ایک خوش آئند اشارہ ہے۔ وارسا میں ایک نیوزکانفرنس میں یورپی کمیشن کے نائب سربراہ نے کہا کہ یہ ترمیم پہلی نگاہ میں یہ تاثر دیتی ہے کہ یہ درست جہت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اس دستوری ترمیم کو باریکی سے دیکھیں گے۔ منگل کے روز پولینڈ کی پارلیمان کے ایوانِ زیریں نے سپریم کورٹ سے متعلق دستور میں کی گئی ترمیم کو تبدیل کرنے سے متعلق ایک مسودہ قانون کی منظور دی تھی۔

[pullquote]سیاست دان کے قتل میں کوسووو کے تین سرب شہری گرفتار[/pullquote]

کوسوووکی پولیس نے جمعے کے روز رواں برس جنوری میں گولی مار کر ہلاک کر دیے گئے سیاست دان اولیور ایوانووِچ کے قتل کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے ان افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں جمعے کی صبح کوسووو کے شمالی نصف حصے کے شہر مَتروویچا کے علاقے میں کی گئیں۔ واضح رہے کہ کوسووو البانوی اور سرب باشندوں میں تقسیم ملک ہے اور دونوں برادریوں میں کشیدگی معاشرے کا حصہ ہے۔ مقتول رہنما اولیوور ایوانووِچ کو ان دونوں برادریوں کے درمیان پل تعمیر کرنے کی کوشش کے اعتبار سے اہمیت حاصل تھی۔

[pullquote]کراچی میں قونصل خانے پر حملہ، چین کی جانب سے مذمت[/pullquote]

چین نے پاکستانی شہر کراچی میں اپنے قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں چینی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ چین سفارتی ایجنسیوں پر پرتشدد حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے اور پاکستان سے اپیل کرتا ہے کہ وہ عملی اقدامات کے ذریعے چینی شہریوں اور اداروں کا تحفظ یقینی بنائے۔ جمعے کے روز پاکستانی کے جنوبی شہر کراچی میں چینی سفارت خانے کی عمارت پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں ملوث تمام تین حملہ آوروں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ اس واقعے میں ایک نجی سیکورٹی گارڈ اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

[pullquote]آسٹریلیا میں اسلامک اسٹیٹ کے حامی کو سزا[/pullquote]

آسٹریلیا کی ایک عدالت نے اسلامک اسٹیٹ کے حامی ایک شخص کو اڑتیس سال کی سزائے قید سنا دی۔ عدالت کے مطابق اس پر جرم ثابت ہوا کہ اس مجرم نے ایک ٹین ایجر کی مدد کی تھی تاکہ وہ آسٹریلوی پولیس کے ایک اہلکار کو ہلاک کرے۔ قتل کا یہ واقعہ سڈنی میں سن دو ہزار پندرہ میں رونما ہوا تھا۔ بائیس سالہ میلاد عطائی نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا تھا۔

[pullquote]آئندہ مالی سال کا مجوزہ بجٹ، جرمن پارلیمان میں ووٹنگ آج ہو گی[/pullquote]

جرمن پارلیمان میں آج بروز جمعہ سال دو ہزار انیس کے مجوزہ بجٹ کے لیے ووٹنگ کی جا رہی ہے۔ اس بجٹ کی مجموعی لاگت تین سو چھپن اعشاریہ چار بلین یورو بنتی ہے، جو موجود مالی سال کے مقابلے میں تیرہ بلین یورو زائد ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس بجٹ میں دفاع، ترقیاتی امداد اور سوشل ویلفیئر پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ اس بجٹ میں پینشن میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

[pullquote]سعودی ولی عہد اور ترک صدر کی ملاقات ہو سکتی ہے[/pullquote]

ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ارجنٹائن میں جی 20 اجلاس کے حاشیے پر ملاقات کر سکتے ہیں۔ استنبول میں جلاوطن سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے کے بعد سے ان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نہایت کشیدہ ہیں۔ اگر یہ دونوں رہنما ملتے ہیں، تو خاشقجی واقعے کے بعد ترک اور سعودی عرب کی اعلیٰ ترین قیادت کے درمیان یہ پہلی بالمشافہ ملاقات ہو گی۔ یہ بات اہم ہے کہ چند روز قبل امریکی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹوں میں سی آئی اے کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ خاشقجی قتل میں شہزادہ محمد بن سلمان ملوث ہو سکتے ہیں۔

[pullquote]سعودی عرب کے ولی عہد متحدہ عرب امارات کے دورے پر[/pullquote]

ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ارجنٹائن میں جی 20 اجلاس کے حاشیے پر ملاقات کر سکتے ہیں۔ استنبول میں جلاوطن سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے کے بعد سے ان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نہایت کشیدہ ہیں۔ اگر یہ دونوں رہنما ملتے ہیں، تو خاشقجی واقعے کے بعد ترک اور سعودی عرب کی اعلیٰ ترین قیادت کے درمیان یہ پہلی بالمشافہ ملاقات ہو گی۔ یہ بات اہم ہے کہ چند روز قبل امریکی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹوں میں سی آئی اے کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ خاشقجی قتل میں شہزادہ محمد بن سلمان ملوث ہو سکتے ہیں۔

[pullquote]ڈوٹیرٹے نے فلپائن کے وسطی اور مشرقی صوبوں میں مزید فوجی تعینات کر دیے[/pullquote]

فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے ملک کے مشرقی اور وسطیٰ صوبوں کے لیے مزید فوجی تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جمعے کے روز منیلا حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد لاقانونیت اور دہشت گردی کا انسداد ہے۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی سن 2016ء سے ملک میں نافذ ہنگامی حالت کو موثر بنانے کی ایک کڑی ہے۔ جنوبی صوبے داواؤ میں سن 2016ء میں ایک بم دھماکے میں 14 افراد کی ہلاکت کے بعد صدر ڈوٹیرٹے نے ہنگامی حالت کا نفاذ کیا تھا۔

[pullquote]بریگزٹ کے موضوع پر ابھی ’بہت سی بحث‘ باقی ہے، میرکل[/pullquote]

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا کے معاہدے پر ابھی بہت زیادہ بحث کی ضرورت ہے۔ برلن میں کاروباری برداری کے ایک اجتماع سے خطاب میں میرکل نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک طویل فاصلہ طے کیا جا چکا ہے، تاہم ابھی مختلف موضوعات پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل برطانوی کابینہ نے بریگزٹ معاہدے کے ایک مسودے کی منظوری دی تھی، تاہم برطانیہ میں اس ڈیل پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ برطانیہ اگلے برس مارچ میں یورپی یونین سے نکل رہا ہے، تاہم لندن حکومت اور برسلز کے درمیان کسی ڈیل کی بابت شکوک و شبہات اب بھی موجود ہیں۔

[pullquote]آسٹریلیا، سمندر میں رات گزارنے والا امریکی سیاح آخر بچا لیا گیا[/pullquote]

ایک امریکی سیاح کو آسٹریلوی سمندر میں ایک ریسکیو آپریشن کے بعد بلآخر بچا لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سیاح کی کشتی ڈوب گئی تھی اور اسے پوری رات کھلے سمندر میں تنہا گزارنا پڑی۔ 29 سالہ امریکی شہری لیوی ویروسٹ آسٹریلوی علاقے کوئننز لینڈ کے ساحلوں سے 40 کلومیٹر دور سمندر سے ریسکیو کیا گیا۔ حکام کے مطابق قریب بارہ گھنٹے تک یہ سیاح اکیلا رہا، تاہم الٹ جانے والی کشتی کا ایمرجنسی لوکیٹر بی کون فعال کرنے بلآخر کامیاب ہو گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے