وزیراعظم اور آرمی چیف کی میران شاہ آمد، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

شمالی وزیرستان: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میران شاہ پہنچے جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، انہیں استحکام کے لیے جاری آپریشنز، سماجی و معاشی منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ وزیراعظم غلام خان ٹرمینل کا دورہ اور پاک افغان سرحد پر باڑ کا معائنہ بھی کریں گے، بعدازاں وزیراعظم میران شاہ میں جرگے سے خطاب بھی کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے