پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل: خواجہ برادران کی درخواست ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع

لاہور: ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں درخواست ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے خواجہ برادران کی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی قسم کی کرپشن نہیں کی، نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کیا، درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

نیب پراسیکیوٹر کا مؤقف ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف تین انکوائریز زیر التوا ہیں جن میں پیرا گون، آشیانہ اقبال اور پاکستان ریلوے میں کرپشن سے متعلق انکوائریز شامل ہیں۔

نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں اور اس حوالے سے نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بھی آگاہ کر رکھا ہے۔

عدالت نے آج کی سماعت کے دوران فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد خواجہ برادران کی درخواست ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے