بانی پاکستان کے محافظ 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

رحیم یارخان: صادق آباد میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے محافظ 92 سالہ رحیم بخش طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ شب و روز گزارنے والے محافظ رحیم بخش کا تعلق رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد سے تھا اور وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔

بانی پاکستان کے محافط کی نماز جنازہ میں ڈی پی او رحیم یار خان عمر فاروق سلامت، اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا ناصر اور چئیرمین بلدیہ چوہدری شفیق سمیت شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پولیس کے دستے نے محافظ رحیم بخش کو گارڈ آف آنر پیش کیا جب کہ مرحوم کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں 124چک میں سپرد خاک کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے