مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکا آپریشن؛ 4 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع کلگام اور پلوامہ میں بھارتی فورسزکی جانب سے آج پھرسرچ آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری شہید کردیئے گئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام اور پلوامہ میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرسرچ آپریشن کے نتیجے میں 2 معصوم کشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہادتوں کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پرنکل آئے جس کے بعد بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گلنز، گولیوں اورآنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی کے مخلتف علاقوں میں ٹرین اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حریت رہنماوں کی کال پرشہادتوں کے خلاف وادی بھرمیں مکمل ہڑتال جاری ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے نتیجے میں صرف 4 دن میں 22 کشمیری نوجوانوں شہید ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے