ڈیم فنڈ ریزنگ: چیف جسٹس ثاقب نثار برطانیہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ڈیم فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلے میں برطانیہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

پاکستان روانگی سے قبل لندن میں گفتگو کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو تحریک انہوں نے شروع کردی ہے اس کی محافظ پوری قوم ہے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی محبت وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار 20 نومبر کو نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہوئے تھے، جہاں انہوں نے لندن، برمنگھم اور مانچسٹر میں ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انھیں کچھ ‘بڑوں’ سے توقع تھی مگر انہوں نے ڈیم فنڈ میں خاطر خواہ حصہ نہیں ڈالا، لیکن وہ اربوں روپے لوٹ کر باہر جائیدادیں بنانے والوں سے حساب لیں گے، جس کے بعد ڈیم فنڈ کے لیے مزید چندے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے