سپریم کورٹ: پنجاب حکومت سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس پر حتمی پلان 5 دسمبر تک طلب

لاہور: سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس پر حتمی پلان 5 دسمبر کو طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نہ لگانے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پنجاب کے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید عدالت میں پیش ہوئے۔

صوبائی وزیر محمود الرشید نے عدالت کو بتایا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلاٹنس لگانے کیلئےکمیٹی بناچکے، منگل کو دوبارہ میٹنگ بلائی ہے۔

صوبائی وزیر کے مؤقف پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو ایڈمنسٹریشن کا تجربہ صرف 6 ماہ کا ہے اور ہم یہاں 21 سال سے بیٹھے ہیں، کمیٹیاں بنانے کا مقصد تاخیر کرنا ہے، مسٹر منسٹر ہمیں بتائیں عمل درآمدکب ہوگا۔

جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ پورے لاہور کو گندا پانی پلا رہے ہیں، دریائے روای میں گندگی پھینکی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے عدالت میں کہا کہ ہمیں آئے تو ابھی چند روز ہوئے ہیں، اس پر چیف جسٹس نے محمود الرشید سے مکالمہ کیا کہ آپ کو آئے دس دن ہوئے ہوں یاں بیس دن، ہمیں عمل درآمد چاہیے۔

صوبائی وزیر نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے صوبائی حکومت سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانےکا حتمی پلان 5 دسمبر کو طلب کرلیا۔

جسٹس ثاقب نثار نے صوبائی وزیر سے کہا کہ 5 دسمبر کو حمتی پلان پیش کریں، ضرورت پڑی تو وزیراعلیٰ کو بلائیں گے، بدھ کو حتمی پلان لے کر اسلام آباد آئیں وہیں سماعت ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے