نواز شریف و اہلخانہ کی شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر اہلخانہ نے نیب آفس میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور شریف فیملی کے دیگر افراد بھی تھے۔

ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی شہباز شریف سے ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال، نیب کیسز اور پارٹی معاملات بھی پر بات چیت کی گئی۔

خاندان کے افراد شہباز شریف کیلئے گھر سے کھانا ساتھ لائے تھے جس میں پالک گوشت، بریانی، قورمہ اور زردہ شامل تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں 5 اکتوبر سے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی تحویل میں ہیں۔

28 نومبر کو لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے