بہترین براڈکاسٹنگ یا ریکارڈنگ کے لئے اپنی آواز کا خیال رکھیں

آواز کے کوچ السپتھ موریسن بتاتی ہیں کہ براڈکاسٹنگ کے لیے آواز کتنی اہم ہے اور کس طرح سے اس کا خیال رکھا جا سکتا ہے۔

اپنی آواز کا خاص خیال رکھیں اور آن ایئر ہونے سے پہلے اسے آزما لیں۔ آواز کے کوچ السپتھ موریسن کے مطابق ایک براڈکاسٹ صحافی کی حیثیت سےآپ کی آواز آپ کے کام کا بنیادی حصہ ہے اور اسی لیے اس کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس کام کے لیے سب سی بہترین چیز پانی ہے۔ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ جس دن آپ براڈکاسٹنگ یا ریکارڈنگ کر رہے ہوں تو آپ کو وافر مقدار میں پانی پینا چاہیے۔

[pullquote]براڈکاسٹنگ یا ریکارڈنگ کے لئے برا کیا ہے؟[/pullquote]

السپتھ کا مشورہ ہے کہ سگریٹ نوشی، کافی اور کچھ خاص قسم کے کھانے اور ادویات جن سے آپ کی آواز خشک ہو جائے یا اس پر کسی اور قسم کا منفی اثر پڑے نامناسب ہیں۔

[pullquote]بہترین طریقہ [/pullquote]

اپنی آواز کا خیال رکھنے کا بہترین طریقہ کیا ہو سکتا ہے اس کا معیار ہر شخص کے لیے مختلف ہوتا ہے۔ اس لیے سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ خود اس کا اندازہ کرلیں کہ آُ پ کے لیے کیا بہتر ہے اور کیا نہیں۔

[pullquote]وارمنگ اپ یعنی آواز کو گرمانا یا آزمانا[/pullquote]

آپ کی آواز سے آپ کی جسمانی حالت جھلکتی ہے۔ ہشاش بشاش محسوس کرانے کا طریقہ خاص طور پر صبح سویرے یا رات گئے کی شفٹ کے دوران یہ ہے کہ آپ یہ ظاہر کریں کے آپ مکمل طور پر بیدار ہیں چاہے حقیقت میں ایسا نہ ہو۔

[pullquote]اپنی آواز کو مختصر وقت کے لیے مکمل طور پر تازہ دم ظاہر کرنے کے طریقے کیا ہو سکتےہیں:[/pullquote]

السپتھ کا مشورہ ہے کہ ریکارڈنگ کے دوران اپنے بیٹھنے کے انداز کا دھیان رکھیں۔ دھنس کے بیٹھنے سے آواز میں تاثر ختم ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے کھڑے ہو کر یہ کام آسان ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنی عام زندگی میں متحرک رہتے ہیں تو براڈکاسٹ کے دوران بھی کچھ ایسا ہی کریں ورنہ آپ کی آواز فطری محسوس نہیں ہو گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے