سندھ کے تعلیمی نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے بتایاکہ نصاب میں ثقافت، ورثہ، شہری تعلیم اور لائف اسکل شامل ہوگا، نئے نصاب میں بچوں کو ان کے حقوق کی آگاہی دیں گے۔

وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ بارہویں جماعت تک پرانا نصاب پڑھایا جارہا ہے، دنیا اسمارٹ فون اور چاند پر پہنچ گئی، ہم سائنس میں بچوں کو ریڈیو پڑھا رہے ہیں۔

سردار شاہ نے مزید کہا کہ سندھی پہلے بھی نصاب کاحصہ تھی اور اب بھی ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے