وزیراعظم کا شہید طاہر داوڑ کے اہلخانہ کیلئے 5 کروڑ کے امدادی پیکیج کا اعلان

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہناہےکہ وزیراعظم نے طاہر داوڑ شہید کےاہلخانہ کے لیے 5 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے بتایا کہ طاہر داوڑ کے بیٹے کو پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی نوکری بھی دی جائے گی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ نڈر جوان افسر تھے، ان کی فیملی پر بھی قاتلانہ حملے ہوئے، طاہر داوڑ کے قتل کے واقعے پر وزیراعظم نے فوری نوٹس لیا اور جے آئی ٹی قائم کی۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ طاہر داوڑ کیس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی جو حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی، کمیٹی جے آئی ٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جب تک تمام معاملہ کلیئر نہ ہو کچھ بات نہیں کرنی چاہیے، 99 فیصد انکوائری مکمل ہوچکی ہے، انکوائری پر فرق نہ پڑے اس لیے کچھ سامنے نہیں لاسکتے۔

واضح کہ ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 26 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش دو روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہا ر سے ملی اور دفتر خارجہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے