الیکشن کمیشن نے 30 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روک لیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 30 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روک لیے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق انتخابی نشانات اخراجات اور ڈونرز کی تفصیل نہ دینے پر نشانات روکے گئے ہیں جس میں جماعت اسلامی، سنی تحریک، ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ (ق) شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوری اتحاد، تحریک لبیک، تحریک انصاف گلالئی، تحریک لبیک اسلام، بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے انتخابی نشانات بھی روکے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ ہونے والے انتخابات میں ان سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ نہیں ہوں گے اور انتخابی نشانات مانگی گئی تفصیلات دینے تک روکے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے