اعظم سواتی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

اعظم سواتی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اس دوران انہیں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئی جی تبادلہ کیس زیر سماعت ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد تبادلہ از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ کیوں نہ اعظم سواتی کو ملک کے لیے ایک مثال بنائیں۔

چیف جسٹس نے دورانِ سماعت استفسار کیا کہ کیا حاکم بھینسوں کی وجہ سے عورتوں کو جیل میں بھیجتے ہیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے