مادھوری ڈکشٹ اب سیاست میں

بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرتی ہیں اور اب وہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے انتخابات میں بھی حصہ لیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو 2019 کے عام انتخابات کیلئے پُونے سے نامزد ہونے والوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینیئر رہنما نے کہا کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں پونے کی لوک سبھا سیٹ سے امیدواروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ ہم انتخابات میں مادھوری ڈکشٹ کو اپنے امیدوار کی حیثیت سے سامنے لانے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ہمیں ایسا لگتا ہے کہ پونے لوک سبھا کیلئے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بالکل موزوں امیدوار ہیں۔

رواں سال جون میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے چیف امیت شاہ نے بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے ملاقات کی تھی جہاں انہوں نے مادھوری سے بی جے پی کی حمایت کرنے کا کہا تھا۔ مادھوری کے ساتھ ساتھ امیت شاہ نے بھارتی کرکٹ اسٹار کپل دیو ، صنعت کار رتن ٹاٹا، یوگا گرو بابا رام دیو سمیت کئی نامور شخصیات سے پارٹی کی حمایت کیلئے ملاقات کی تھی۔

مادھوری ڈکشٹ سے پہلے بالی وڈ کی مختلف اداکارائیں بھی سیاست میں کافی سرگرم رہ چکی ہیں۔ جن میں تیلگو فلموں کی کامیاب اداکارہ جیا للیتا بھی شامل ہیں جو ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ بھی رہ چکی ہیں۔

اس کے علاوہ جیا بچن، جیا پرادا، ہیما مالنی،کرن کھیر، شبانہ اعظمی اور پونم ڈھلون سمیت کئی اور نام بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے