نیا منیجنگ ڈائریکٹر اور پاکستان کیلئے مایوس کن دن

ابوظہبی: پاکستان کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے سنچری بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنالیے جبکہ اسے پاکستان پر 198 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو کین ولیمسن 139 اور ہینری نکولس 90 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔

کپتان کین ولیمسن اور نکولس کے درمیان پانچویں وکٹ پر 212 رنز کی شراکت ہوچکی ہے۔

ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، اس موقع پر کپتان کین ولیمسن 14 اور سومرویلے ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

سومرویلے 4، روس ٹیلر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کیں تو انہوں نے تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑا۔

انہوں نے 33 میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ان سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

[pullquote]کھیل کا تیسرا روز[/pullquote]

کھیل کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 348 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر جیت راول بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ کا شکار بنے جب کہ 24 کے مجموعی اسکور پر ٹام لیتھم 10 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

[pullquote]وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات[/pullquote]

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے وسیم خان کو بورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا۔

47 سالہ وسیم خان لیسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے چیف آپریٹنگ آفیسر رہ چکے ہیں اور وہ فروری 2019 کے آغاز میں ایم ڈی پی سی بی کا چارج سنبھال لیں گے۔

وسیم خان برطانیہ میں پہلے پاکستانی نژاد کرکٹر تھے، وہ ڈربی شائر، سسیکس اور واروک شائر کاؤنٹی کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں سمیع الحسن برنی کو ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی مقرر کردیا گیا ہے۔ سمیع برنی اس وقت آئی سی سی میں بطور ہیڈ آف کمیونیکیشنز کام کررہے ہیں۔

آئی سی سی سے پہلے بھی سمیع برنی پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے