ایوان صدر کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے گئے

اسلام آباد میں واقع ایوانِ صدر کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے گئے۔

ایوان صدر صبح 9 سے شام 4 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا، جہاں شناختی کارڈ دکھا کر لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

اقتدار میں آتے ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ سرکاری عمارتوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنائے گی۔

جس کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب، گورنر ہاؤس مری، گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا اور گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے