ایاز نیازی سمیت 6 ملزمان کو7،7 سال قید کی سزا

کراچی: احتساب عدالت نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کرپشن کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی۔

احتساب عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کو 10،10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کو رواں برس مئی میں عدالت عظمیٰ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ٹرائل ہوا۔

این آئی سی ایل کے سابق سربراہ ایاز خان نیازی، سلمان غنی، قاسم دادا بھائی اور پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم سمیت دیگر افراد پر کراچی کے علاقے کورنگی میں زمینوں کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 49 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

عدالتی فیصلے کے بعد کورٹ پولیس نے ایاز خان نیازی سمیت دیگر ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔

واضح رہے کہ اس ریفرنس میں 2 ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے