اظہرعلی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

azhar aliقومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی پاؤں کی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

ٹیم منیجر انتخاب عالم نے تصدیق کی ہے کہ اظہر علی انگلینڈ کے خلاف 13 اکتوبر سے شروع  ہونے والے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے جب کہ ان کے پاؤں میں انجری تاحال صحیح نہیں ہوئی جس کی وجہ سے وہ پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لے رہے۔ انتخاب عالم کے مطابق اظہر علی زمبابوے کے خلاف سیریز میں پاؤں کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور کئی روز گزرنے کے باوجود وہ اب تک پاؤں میں تکلیف محسوس کر رہے ہیں جب کہ انہیں جوتے پہننے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

2010 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اظہر علی کو اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں پہلی مرتبہ انجری کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اب تک 44 ٹیسٹ میچز میں وہ 44.06 کی اوسط سے 3 ہزار 393 رنز بنا چکے ہیں جس میں 9 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اظہر علی کی غیرموجودگی کی صورت میں احمد شہزاد یا محمد حفیظ نمبر 3 پر جگہ کھیلیں گے اور سری لنکا کے خلاف رواں سال پال کیلے ٹیسٹ میں میچ وننگ سنچری بنانے والے شان مسعود کے اوپننگ کئے جانے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے