موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید

کراچی میں موسم ابر آلود ہے اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سناتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی میں آج رات اور کل بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں آسمان پر گہرے کالے بادل چھانے کے بعد سردی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد سمیت اسلام آباد، راولپنڈی،کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، مردان، سرگودھا، گوجرانولا ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

x

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے