ہیدر نورٹ اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر مقرر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترجمان محکمہ خارجہ ہیدر نورٹ کو اقوام متحدہ میں نکی ہیلی کی جگہ نیا امریکی سفیر مقرر کردیا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق نکی ہیلی ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں اور انہوں نے اکتوبر میں اس منصب سے مستعفی ہونے کااعلان کیا تھا۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں نئے امریکی سفیر کے طور پر وہ محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہیدر نورٹ کو نامزد کررہے ہیں اور وہ نِکی ہیلی کے ساتھ کام کریں گی تاکہ اقوام متحدہ میں ان کی جگہ لیں۔

48 سالہ ہیدر نورٹ کی تقرری کیلئے کانگریس سے منظوری ضروری ہے، وہ فاکس نیوز کی نامہ نگار اور صحافی رہ چکی ہیں۔

ہیدر کو اپریل 2017ء میں امریکی وزارت خارجہ کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا اور رواں سال انہیں ڈپلومیٹک اور عمومی امور کی وزارت کی قائم مقام سیکرٹری بھی منتخب کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے